کرناٹک

نامراد عاشق نے لڑکی کو کار سے روند دیا

پھر ملزم نے اسے موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ بنایا اور سڑک حادثہ کے بہانے اسے ختم کرنے میسور سے ایک کار کرایہ پر لی۔ شرنیا کو ٹکر دینے کے بعد گاڑی بے قابو ہوگئی اور یکے بعد دیگرے حادثو ں کا موجب بن گئی۔

ہاسن: کرناٹک پولیس نے لڑکی کو اپنی کار سے روندنے والے نامراد عاشق کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکی کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد ملزم نے اسے اپنی کار سے روند دیا اور اسے سڑک حادثہ دکھانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق سکلیش پور کے ساکن جی آر بھرت نے 3/ اگست کو شرنیا کو عقب سے ٹکر دے دی جو پیدل جارہی تھی۔

 اس کار نے گوڈس آٹو، دو موٹرسیکلوں اور ایک بس کو بھی ٹکر دی۔ ملزم گاڑی وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ شرنیا اگلے دن دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ اس کے والدین نے اس سلسلے میں شکایت درج کی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں اس کے سڑک حادثہ ہونے یا ہٹ اینڈ رن کیس ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔

 تاہم جب پولیس نے بھرت کا پتا لگاکر اس سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ اس نے کہا کہ اس نے اس جرم کا ارتکاب اس لیے کہ کیو ں کہ لڑکی نے اس کی بار بار پیشکش کو یکسر مسترد کردیا تھا۔

a3w
a3w