حیدرآباد

نلگنڈہ میں سڑک حادثہ، باپ اور بیٹا ہلاک

اس حادثہ میں بائیک پر سوارباپ 35سالہ بھاسکر اور بیٹا 11سالہ انجی ہلاک ہوگئے جبکہ ماں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس کو علاج کے لئے دیورکنڈہ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کونامکالاواری گوڑم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بولیروگاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ کار، بائیک سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں بائیک پر سوارباپ 35سالہ بھاسکر اور بیٹا 11سالہ انجی ہلاک ہوگئے جبکہ ماں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس کو علاج کے لئے دیورکنڈہ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مہلوکین کا تعلق اے پی کے ضلع گنٹور کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w