حیدرآباد

منشیات فروخت کے الزام میں نائیجیریائی شہری گرفتار

کنگ کوٹھی ہاسپٹل کے قریب نیاز خانہ کے مقام پر ملزم غیر قانونی طور پر 30گرام ایم ڈی ایم اے اپنے قبضہ میں رکھتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 4سل فونس، 4ہزار روپے نقد، قطری رالہ کو برآمدکرلیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد نارکو ٹک انفورسمنٹ ونگ (ایچ۔ نیو) کے عہدیداروں نے نارائن گوڑہ پولیس کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے نائیجریا کے ایک شہری کو جس پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے، گرفتار کرلیا ہے۔ عہدیدار نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔ منشیات فروخت کرنے والے ملزم کی شناخت 37 سالہ اوسیگیو چو کو میکا جیمس کے طور پر کی گئی ہے۔

 کنگ کوٹھی ہاسپٹل کے قریب نیاز خانہ کے مقام پر ملزم غیر قانونی طور پر 30گرام ایم ڈی ایم اے اپنے قبضہ میں رکھتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 4سل فونس، 4ہزار روپے نقد، قطری ریال کو برآمدکرلیا۔

ڈی سی پی سنٹرل زون ایم راجیش چندرا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزم، حیدرآباد میں غیر مجاز طور پر مقیم تھا، پولیس نے بتایا کہ نشہ آور دوا ایم ڈی ایم اے کے حصول کیلئے وہ، بار بار گوا جاتا تھا اور اس ڈرگس کو حیدرآباد میں ضرورتمندوں میں فروخت کرتا تھا اس سے اس کو اچھی خاصی آمدنی ہورہی تھی۔

انچارج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس حیدرآباد نارکو ٹک انفورسمنٹ ونگ، سنہا مہرا نے بتایا کہ پولیس نے اب تک108 گاہکوں (صارفین) کی نشاندہی کرلی ہے جنہوں نے ملزم سے ڈرگس خریدا تھا۔ دیگر صارفین کی نشاندہی کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم فرضی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے9 نومبر2021کو شمس آباد ایر پورٹ پہنچا تھا۔

 اس پاسپورٹ پر نام الا منجو نمسچی کوو درج تھا اس  ویزے کی مدت6اپریل2022 کو ختم ہوچکی تھی۔ قبل ازیں اپنے دورہ ہندوستان کے دوران ملزم نے اوسیگیو جو کوومیکا جیمس کے نام پر اصلی پاسپورٹ استعمال کیا تھا۔ پولیس کی کارروائی سے بچنے کی خاطر اُس نے فرضی پاسپورٹ بنایا تھا۔ گوا پولیس نے مارچ 2022 کو اسے گرفتار کیا تھا۔