ایشیاء

وزیر اعظم شیخ حسینہ پیر کو ہندوستان آئیں گی

ڈھاکہ میں وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنے دورہ ہندوستان کے دوران حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی اور دو طرفہ بات چیت کریں گی۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ پیر کو ہندوستان کے چار روزہ دورے پر دہلی پہنچیں گی۔ اس دوران ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ ان معاہدوں اور ایم اویومیں پانی کے انتظام، دفاع، ریلوے، سائنس، ٹیکنالوجی اور اطلاعات و نشریات شامل ہوں گے۔

ڈھاکہ میں وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنے دورہ ہندوستان کے دوران حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی اور دو طرفہ بات چیت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی تعاون، سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، بجلی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون، دریائی پانی کی مشترکہ تقسیم، آبی وسائل کے انتظام، سرحدی انتظام، منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے امور کو ترجیح دی جائے گی۔

عہدیدار نے کہا کہ یوکرین کے بحران، عالمی معیشت میں سست روی اور کووڈ 19 وبا کے درمیان حسینہ کا یہ دورہ بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے کووڈ وبا سے پہلے 2019 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے لیے بہت اہم ہے۔

a3w
a3w