پرامن اورموثراندازمیں میاچ کے انعقاد پرچیف منسٹر مسرور
کے سی آر نے شہر حیدرآباد میں منعقدہ کرکٹ میارچ میں آسٹریلیاء کوشکست دینے پر ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو مبارکباددی اور کہاکہ دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے جذبہ کے تحت میاچ کھیلا جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے شہر میں رکاوٹ کے بغیر پرامن اورموثراندازمیں بین الاقوامی کھیل ایونٹ کے انعقاد پرریاستی وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ‘پولیس عہدیداروں اور اسٹاف کی ستائش کی۔سی ایم پیشی سے جاری ایک پیام میں چیف منسٹر کے سی آر نے ٹی ٹونیٹی کے تیسرے کرکٹ میاچ میں آسٹریلیاء کوشکست دے کر سیریز 2-1 سے جیتنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباددی۔
انہوں نے شہر حیدرآباد میں منعقدہ کرکٹ میارچ میں آسٹریلیاء کوشکست دینے پر ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو مبارکباددی اور کہاکہ دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے جذبہ کے تحت میاچ کھیلا جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے جذبہ نے سنسنی خیر میاچ میں شائقین میں جوش بھردیا۔