چیف منسٹر تلنگانہ، میڈیکل ایجوکیشن میں تاریخ رقم کررہے ہیں: کے ٹی آر

وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس خصوص میں یہ اطلاع اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے جاری ایک پوسٹ میں دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو،میڈیکل ایجوکیشن میں تاریخ رقم کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں جلد ہی مزید میڈیکل کالجس کا افتتاح عمل میں لایاجائے گا۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر و ریاست کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس خصوص میں یہ اطلاع اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے جاری ایک پوسٹ میں دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو،میڈیکل ایجوکیشن میں تاریخ رقم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014سے پہلے 67برس میں تلنگانہ میں صرف پانچ میڈیکل کالجس کا قیام عمل میں لایاگیا تھا تاہم گذشتہ 8برسوں میں 16نئے میڈیکل کالجس کی منظوری دی گئی ہے اور مزید 13 کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کیاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سنگاریڈی میڈیکل کالج،محبوب آباد اورناگرکرنول میڈیکل کالج کی عمارتوں کا کام تقریبا مکمل ہوگیا ہے۔سوریہ پیٹ، محبوب نگر، سدی پیٹ اور نلگنڈہ میڈیکل کالجس کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کوتہ گوڑم میڈیکل کالج کا جلد ہی افتتاح عمل میں لایاجائے گا۔انہوں نے پوچھا کہ مودی جی نے تلنگانہ کے لئے کتنے میڈیکل کالجس کا قیام عمل میں لایا،صفر۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button