چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے خلاف پولیس میں شکایت

بجرنگ دل اوروشواہندو پریشد کے قائدین نے آج شہر کے سلطان بازارپولیس اسٹیشن میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے خلاف شکایت درج کرائی جن پرہندودیوی دیوتاؤں کی توہین کاالزام ہے۔

حیدرآباد: بجرنگ دل اوروشواہندو پریشد کے قائدین نے آج شہر کے سلطان بازارپولیس اسٹیشن میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے خلاف شکایت درج کرائی جن پرہندودیوی دیوتاؤں کی توہین کاالزام ہے۔

شکایت میں کے چندرشیکھرراؤ کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیاگیا۔

ابھیشک کی زیر قیادت وی ایچ پی قائدین نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے حالیہ دنوں سکندرآبادکے پریڈ گراؤنڈ پر منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کی مشہورمختلف دیوی و دیوتاؤں کا تذکرہ کیاتھاجبکہ10۔ جولائی کوپرگتی بھون میں پریس کانفرنس کے دوران چیف منسٹرنے مبینہ طورپران دیوئیوں کی توہین کی تھی۔