مہاراشٹرا

کون کہتا ہے میں بوڑھا ہوگیا ہوں؟: شردپوار

82 سالہ این سی پی صدر شردپوار حالیہ بارش کے نقصانات کا برسرموقع جائزہ لینے پیر کے دن پونے کے پورندر تعلقہ گئے۔

پونے: 82 سالہ این سی پی صدر شردپوار حالیہ بارش کے نقصانات کا برسرموقع جائزہ لینے پیر کے دن پونے کے پورندر تعلقہ گئے۔

بعدازاں وہ کسانوں سے بات چیت کے لئے موضع پرنچے میں اپنی پارٹی کے دفتر پہنچے۔ ایک عمررسیدہ کسان نے کہا کہ پوار صاحب کو زیادہ باہر نہیں نکلنا چاہئے۔

اس کے بجائے انہیں گھر پر رہ کر ریموٹ کنٹرول سے پارٹی چلانا چاہئے۔ کسان کے یہ کہتے ہی وہاں خاموشی طاری ہوگئی۔

شردپوار نے اس کسان سے پوچھا کہ کیا میں بوڑھا ہوگیا ہوں؟ کون کہتا ہے؟ میں بوڑھا نہیں ہوں۔تم نے کیسے یہ اندازہ لگالیا؟۔ اس پر لوگ ہنس پڑے۔

a3w
a3w