تلنگانہ

گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر ’ٹی ایس‘ کے بجائے ’ٹی جی‘ تحریر کے اقدامات

تلنگانہ کابینہ اجلاس میں جو اتوار کو منعقد ہوا تلنگانہ میں گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے ٹی ایس کے بجائے ٹی جی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حیدرآباد : تلنگانہ کابینہ اجلاس میں جو اتوار کو منعقد ہوا تلنگانہ میں گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے ٹی ایس کے بجائے ٹی جی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
نئی دہلی کے اے پی بھون کی تقسیم، تلنگانہ کو 8 ایکڑ اراضی الاٹ
تلنگانہ اسمبلی کا فروری میں بجٹ سیشن طلب
این سی پی خاتون رکن اسمبلی کی بچے کے ساتھ اسمبلی آمد

اس کے ساتھ اب سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ٹی ایس کے بجائے ٹی جی تحریر کیا جائے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اس سلسلے میں رہنمایانہ خطوط تیار کرنے میں مصروف ہے۔

رہنمایانہ خطوط اگلے دو سے تین دنوں میں جاری کئے جائیں گے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ صارفین پر بوجھ ڈالنے سے بچنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں 1.50 کروڑ سے زیادہ گاڑیاں ہیں۔

ریاست بھر میں روزانہ 10,000 نئی گاڑیوں کا رجسٹریشن کیا جارہا ہے تاہم، حکام نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو صرف ٹی جی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اب تک جو نمبر پلیٹس پر ٹی ایس تحریر ہے انہیں ویسے ہی وہ جاری رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش کی تقسیم اور تلنگانہ کے قیام کے بعد بھی 30 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں اے پی نمبر پلیٹس کے ساتھ چل رہی ہیں۔