تلنگانہ

گلمرگ میں راستہ بھول جانے والے تلنگانہ کے خاندان کوبچالیا گیا

جموں وکشمیرکے ضلع بارہمولہ کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں راستہ بھٹک جانے والے ایک ٹورسٹ خاندان کوپولیس نے بچالیا۔

سری نگر: جموں وکشمیرکے ضلع بارہمولہ کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں راستہ بھٹک جانے والے ایک ٹورسٹ خاندان کوپولیس نے بچالیا۔

پولیس کی ٹیم نے مقامی ٹٹوآپریٹرس کی مدد سے ایک ٹورسٹ (سیاح)خاندان کوجوگلمرگ میں راستہ بھول گیاتھا‘بچالیا۔

عہدیداروں نے جمعہ کے روز بتایا کہ تلنگانہ کاایک خاندان جو 4افراد اور 3بچوں پر مشتمل تھا‘گونڈولہ کی سواری کیلئے کانگ ڈوری کی طرف روانہ ہواتھا تاہم گونڈولہ فیس 2کو واپسی کے دوران یہ خاندان راستہ بھول گیا اور خاندان کے یہ افراد کانگ ڈوری علاقہ میں پھنس گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے بچاؤ آپریشن شروع کردیا۔ گلمرگ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوکی زیرقیادت پولیس کی ریسکیوٹیم نے اے ٹی ویزاورپونی والاس کے تعاون اشتراک کیساتھ ریسکیوآپریشن شروع کیا۔

سخت تگ دود کے بعد ریسکیوٹیم اُس مقام پر پہونچی جہاں یہ خاندان پھنس گیاتھا۔ ریسکیو ٹیم نے اس خاندان کے تمام افراد کوبچالیا۔ بارہمولہ پولیس نے اس آپریشن میں تعاون کرنے والے تمام افراد سے اظہار تشکرکیا جن کی بدولت یہ آپریشن کامیاب رہا۔

a3w
a3w