شمالی بھارت

یوپی میں مسلم خواتین کے ساتھی ہندونوجوان پر حملہ‘ایک گرفتار

ایک مقامی بازارمیں دومسلم خواتین کے ساتھ چلنے والے ایک نوجوان پر حملہ کرنے کے الزام میں آج ایک شخص کوگرفتارکرلیاگیا۔

میرٹھ: ایک مقامی بازارمیں دومسلم خواتین کے ساتھ چلنے والے ایک نوجوان پر حملہ کرنے کے الزام میں آج ایک شخص کوگرفتارکرلیاگیا۔

نوجوان کو3،4افراد کی مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش میں آنے کے بعدپولیس متحرک ہوگئی۔ مجموعی طورپر15افراد کوتین افراد کے ساتھ بدسلوکی کرتے دیکھاگیا جوایک فیاکٹری میں ساتھ ساتھ کام کرتے ہیں۔

پولیس نے تعزیرات ہندکی دفعہ295Aکے تحت ایک ایف آئی آردرج کرلی ہے۔کوتوالی انسپکٹر انچارج سنجے ورمانے بتایاکہ ویڈیوکی بنیاد پر ملزم محمدتنویر گرفتارکرلیاگیاہے جویہاں ایک دکان میں کام کرتاہے۔

اس واقعہ کی ویڈیومیں جویہاں بھگت سنگھ مارکٹ میں پیش آیا‘ مقامی عوام کودوعورتوں اورایک نوجوان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) روہت سنگھ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تینوں ایک ہی فیاکٹری میں کام کرتے ہیں اوریہ تینوں اپنے ایک دوست کی سالگرہ کی شاپنگ کرنے بازارآئے تھے۔

مقامی عوام نے جوخواتین سے واقف تھے، نوجوان پر حملہ کردیا۔مقامی بی جے پی لیڈرانکت چودھری نے بتایاکہ بھگت سنگھ مارکٹ میں مسلمانوں نے ایک ہندو نوجوان کومارپیٹ کی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ پولیس نے معمولی دفعات کے تحت کیس درج کرتے ہوئے معاملہ کودبادینے کی کوشش کی ہے۔