حیدرآباد

میٹرو کی معظم جاہی لائن پر ریلنگس میں دراڑ

ریلنگس میں جوسمنٹ کے بلاک نما پٹیوں کو ایک دوسرے سے جوڑا گیا ہے ان میں دراڑ نمایاں طورپر نظر آرہی ہے اور یہ کسی بھی وقت نیچے گرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل جو ملک کا سب سے بڑا پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (PPP) پراجکٹ ہے، کے تحت میٹرو ٹرین پتلی باؤلی اور گاندھی بھون اسٹیشن کے درمیان معظم جاہی مارکٹ چوراہے سے گزرتی ہے۔ معظم جاہی مارکٹ چوراہے پر واقع لائن پر ریلنگس میں دراڑ پڑنے سے لائن کے نیچے سے گزرنے والے راہگیروں یا ٹریفک کیلئے خطرہ کا باعث بن سکتی ہے۔ چنانچہ ریلنگس کو فوری مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔

اس لائن پر میٹرو ٹرین کی مسلسل آمد ورفت ہے دباؤ پڑنے سے ریلنگس کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ جس سے اس چوراہے سے گزرنے والوں کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ حیدرآباد میٹرو ٹرین کے حکام کو فوری اس جانب توجہ دیتے ہوئے ریلنگس کی فوری مرمت کراناچاہئے۔

ریلنگس میں جوسمنٹ کے بلاک نما پٹیوں کو ایک دوسرے سے جوڑا گیا ہے ان میں دراڑ نمایاں طورپر نظر آرہی ہے اور یہ کسی بھی وقت نیچے گرسکتے ہیں۔ میٹرو ٹرین کے عہدیداروں کو فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس کی مرمت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

a3w
a3w