تلنگانہ

انتخابات کے پیش نظر ایک نئے اپیسوڈ (Episode) کو جاری کرنے کی کوشش : کویتا

کویتا نے کہا کہ اس مسئلہ پر زیادہ غور کرنا نہیں ہے کیونکہ اس مسئلہ کو گذشتہ ایک سال سے ٹی وی سیرئلس کی طرح چلایا جارہا ہے۔ انتخابات کے پیش نظر ایک نئے اپیسوڈ کو جاری کرنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے آج ای ڈی کی جانب سے ان کے نام جاری کردہ نوٹس کو مودی نوٹس قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ

آج نظام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ سیاسی مخاصمت کی وجہ سے نوٹس جاری کی گئی اس لئے اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم پارٹی کی لیگل ٹیم کے صلاح ومشوروں کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ کویتا نے کہا کہ اس مسئلہ پر زیادہ غور کرنا نہیں ہے کیونکہ اس مسئلہ کو گذشتہ ایک سال سے ٹی وی سیرئلس کی طرح چلایا جارہا ہے۔ انتخابات کے پیش نظر ایک نئے اپیسوڈ کو جاری کرنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

بی آر ایس رکن کونسل نے کہا کہ2G مقدمہ بھی اتنے طویل عرصہ تک نہیں چلا مگر یہاں اس مسئلہ سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا مقصد ہے۔ اس لئے اب نوٹس جاری کی گئی کویتا نے کہا کہ ای ڈی کی اس حرکت کو تلنگانہ کے عوام سنجیدگی سے لینے بھی تیار نہیں ہیں۔

کویتا نے کہا کہ بی جے پی نے ہر ریاست میں انتخابات سے قبل اس حرکتیں کرنے کو اپنی عادت بنالی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی روز بروز بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بی جے پی اور کانگریس پر خوف طاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد کے سی آر کا تیسری بار چیف منسٹر بننا طئے ہے۔ دوسری طرف ملک کے عوام بھی کے سی آر کی پالیسیوں اور کارکردگی کے قائل ہیں کے سی آر کے حق میں عوام کی بڑھتی تائید کو دیکھتے ہوئے ہراسانی کیلئے طرح طرح کے الزامات لگا رہے ہیں۔ کویتا نے کہا کہ بی آر ایس کا اپنا منشور اور ترجیحات ہیں۔ ہم نہ کسی کے حلیف ہیں اور نہ کسی کی A,B,C ٹیم ہیں۔