مہاراشٹرا

اورنگ آباد میں بی آر ایس کا جلسہ عام

مہاراشٹرا میں عوامی جلسوں کی کامیابی اور زبردست عوامی رد عمل سے حوصلہ پاکر حکمراں جماعت بی آر ایس نے 24 اپریل کو اورنگ آباد میں عام خاص گراؤنڈ پر ایک زبردست جلسہ عام کے انعقاد کی تیاریاں کررہی ہیں۔

حیدرآباد: مہاراشٹرا میں عوامی جلسوں کی کامیابی اور زبردست عوامی رد عمل سے حوصلہ پاکر حکمراں جماعت بی آر ایس نے 24 اپریل کو اورنگ آباد میں عام خاص گراؤنڈ پر ایک زبردست جلسہ عام کے انعقاد کی تیاریاں کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کے خلاف عرضیاں ہائی کورٹ میں خارج
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

تلنگانہ کے باہر بی آر ایس کا پہلا جلسہ عام جو 5 فروری کو بھوکر میں منعقد ہوا، زبردست کامیاب رہا۔ اس جلسہ کی کامیابی کے بعد مہاراشٹراکی حکومت نے خوفزدہ ہوکر ریاست کے کسانوں کو فی ایکڑ 6 ہزار روپئے کے انوسٹمنٹ سبسیڈی کا اعلان کیا تھا۔

اس طرح حکومت مہاراشٹرا نے تلنگانہ کی اختراعی اسکیم رعیتو بندھو کی نقل کرتے ہوئے اپنے کسانوں کو فی ایکڑ 6 ہزار روپئے کی انوسٹمنٹ سبسیڈی کا اعلان کیا تھا۔ مہاراشٹرا میں بی آر ایس کا دوسرا جلسہ عام قندھار لوہا میں منعقد ہوا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے کہا تھا کہ ”یہ گلابی پرچم کی طاقت ہے۔

بی آر ایس نے اب تیسرا جلسہ عام 24 اپریل کو اورنگ آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ پارٹی کو امید ہے کہ اورنگ آباد کے جلسہ عام سے عوام کا ردعمل پہلے سے زیادہ بہتر رہے گا۔

رکن اسمبلی آرمور اے جیون ریڈی نے جو اورنگ آباد کے بی آر ایس کے جلسہ عام کے انتظامات کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں، بتایاکہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی موجودگی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی نامور قائدین، بی آر ایس میں شامل ہوں گے۔

a3w
a3w