حیدرآباد

تلنگانہ کا دوسری ریاستوں سے نہیں دنیا سے مقابلہ: چیف منسٹر ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے حیدرآباد میں سی آئی آئی تلنگانہ کے زیراہتمام تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے موضوع پر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کا دوسری ریاستوں سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، اس کا مقابلہ دنیا سے ہے۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کا مقصد دنیا سے مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں سی آئی آئی تلنگانہ کے زیراہتمام تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے موضوع پر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کا دوسری ریاستوں سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، اس کا مقابلہ دنیا سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد جیسا کوئی شہر نہیں ہے۔وہ اس شہر میں سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حکومت تاجروں کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاری کا تحفظ کرے گی۔ اسکل ڈیولپمنٹ مراکز کو آئی آئی ٹی کے ساتھ جوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فارما ولیج کو ترقی دی جائے گی۔ ظہیرآباد میں نیشنل انوسٹمنٹ اینڈ مینوفیکچرنگ زون(نمز) کے لیے اجازت مل چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں انتخابات ختم ہو چکے ہیں۔

اب کوئی سیاست نہیں کر رہا ہے۔ ریونت نے کہا کہ ان کی توجہ ترقی پر ہے، یہ حکومت سب کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے تمام کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست سے قطع نظر وائی ایس آر، چندرابابو اور کے سی آر نے حیدرآباد کی ترقی کو جاری رکھا۔

ان کی حکومت ترقی کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہم شہر کی ترقی کے لیے سابقہ حکمرانوں کے بہترفیصلوں کو جاری رکھیں گے۔ حکومت تلنگانہ میں تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سی آئی آئی سے تعاون حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ 2000 کروڑ روپے سے 64 آئی ٹی آئیزکو ہنر مندانہ ترقی کے مراکز کے طور پر تیار کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ساتھ ہی اسکل یونیورسٹیوں کے قیام کے لیے غور کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں ڈرائی پورٹ قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بعض افراد کا کہنا تھا کہ پہلے آؤٹر رنگ روڈ کی ضرورت نہیں تھی۔ اب یہ حیدرآباد کے لیے نبض بن گئی ہے۔

a3w
a3w