لندن: برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے ذریعہ وزیر داخلہ مقرر ہندوستانی نژاد سویلا بریورمین نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سویلا نے اپنے استعفے کے بارے میں لکھا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ مجھے تشویش ہے کہ حکومت کس سمت جارہی ہے۔ انہوں نے لکھانہ صرف ہم نے اپنے ووٹروں سے کیے گئے وعدوں کو توڑا ہے، بلکہ یہ حکومت بھی اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں پر کاربند نظر نہیں آتی۔
منشور میں کہا گیا کہ ہم نقل مکانی کو کم کریں گے۔ اس میں خاص طور پر آبی راستے سے ملک میں غیر قانونی نقل مکانی کو روکنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں کام کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات رہی ہے۔گوا میں پیدا ہونے والے والد اور تامل نژاد ماں کی بیٹی سویلا کو 43دن پہلے وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس کو برطانیہ کا نیا وزیر داخلہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم لز ٹرس نے وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ کو برطرف کر دیا تھا۔