سوشیل میڈیامضامین
بیٹوں اور بیٹیوں میں جائیداد منصفانہ طریقہ سے بذریعہ ہبہ میمورنڈم تقسیم کردیں
یونیفارم سیول کوڈ: قانون سازی سے پہلے یہ عمل وقت کی شدید ترین صورت ہوگا۔ صاحبِ جائیداد کے انتقال کے بعد بہنیں بھائیوں کی زندگی دوبھر کردیں گی۔
یونیفارم سیول کوڈ: قانون سازی سے پہلے یہ عمل وقت کی شدید ترین صورت ہوگا۔ صاحبِ جائیداد کے انتقال کے بعد بہنیں بھائیوں کی زندگی دوبھر کردیں گی۔
اگر بیٹوں کی بدقسمتی سے بیٹی کسی اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ سے رجوع ہو تو تقسیم ترکہ کا مقدمہ دائر کیا جائے گا اور بھائی کے مساوی حق طلب کیا جائے گا اور حق مل بھی جائے گا ۔
انکار کی کوئی صورت نہیں ہوگی۔ لہٰذا مرحوم صاحبِ جائیداد کے بیٹے اس خام خیالی میں نہ رہیں کہ ’’ جب کا جب دیکھا جائے گا‘‘۔
ایسی سوچ خطرناک ثابت ہوگی۔ جائیداد فروخت نہ ہوسکے گی اور اگر کرایہ یا دیگر آمدنی کے ذرائع ہوں تو ساری کی ساری رقم عدالت میں مقدمہ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی۔
لہٰذا تمام صاحبِ جائیداد حضرات جلد از جلد اس عمل کی تکمیل کرلیں اور منصفانہ طرز پر اپنی جائیدادیں اپنے ورثاء میں تقسیم کردیں۔