دہلی

راجہ سڑکوں پر عوام کی آواز کچل رہا ہے: راہول

کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے دن احتجاجی پہلوانوں کے خلاف دہلی پولیس کی کارروائی پر بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ راجہ سڑکوں پر عوام کی آواز کچل رہا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے دن احتجاجی پہلوانوں کے خلاف دہلی پولیس کی کارروائی پر بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ راجہ سڑکوں پر عوام کی آواز کچل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
وزیراعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو چادر کی روانگی پر نقوی کا ردعمل

ہندی میں ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تاج پوشی ہوگئی‘ گھمنڈی راجہ سڑکوں پر عوام کی آواز سلب کررہا ہے۔ انہوں نے احتجاجی پہلوانوں کے ساتھ دہلی پولیس کی ہاتھاپائی کا ویڈیو منسلک کیا۔

دہلی پولیس نے جنتر منتر سے نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی طرف مارچ کرنے کی کوشش پراحتجاجی پہلوانوں کو حراست میں لے لیا۔

راہول گاندھی نے پارلیمنٹ کو عوام کی آواز قراردینے پر بھی حکومت پر طنز کیا۔ انہوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤز کا افتتاح کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ وہ اس افتتاح کو تاج پوشی سمجھتے ہیں۔