سوشیل میڈیاشمالی بھارت

علیگڑھ میں قومی ترانہ گانے سے مسلم ٹیچر کا انکار، ویڈیووائرل

قومی ترانہ گانے اور بھارت ماتا و دیوی سرسوتی کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کرنے سے انکارسے اٹھ کھڑے تنازعہ میں اگلاس کے ایک سرکاری پرائمری اسکول کاایک مسلم ٹیچرپھنس گیاہے۔

علیگڑھ(یوپی): قومی ترانہ گانے اور بھارت ماتا و دیوی سرسوتی کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کرنے سے انکارسے اٹھ کھڑے تنازعہ میں اگلاس کے ایک سرکاری پرائمری اسکول کاایک مسلم ٹیچرپھنس گیاہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
تلنگانہ کے 2 پولیس ملازمین کو راشٹر پتی میڈل
یومِ جمہوریہ سے قبل کینیڈا کے دہشت گرد کے دو ساتھی دہلی میں گرفتار

اسکول میں یوم جمہوریہ تقریب میں یہ واقعہ پیش آیااوراس واقعہ کاایک ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوا۔

ٹیچر حسام الدین نے کہاکہ ان کامذہب صرف اورصرف اللہ کے سامنے سرجھکانے کی اجازت دیتاہے اوروہ کسی دیوی کی مدح میں گانا نہیں گائے گا۔

ویڈیومیں دیکھاگیاکہ دوسرے اساتذہ اسے رسومات اداکرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

بنیادی تعلیم عہدیدار(بی ایس اے) ستیندرسنگھ نے کہاکہ انہیں ویڈیو کے بارے میں واقف کرایاگیاہے اوروہ اس معاملہ کوسنگین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے تحقیقات کا حکم جاری کیاہے۔ رپورٹ آتے ہی سخت کاروائی شروع کریں گے۔

a3w
a3w