آندھراپردیش

حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں مرکزی حکومت سے حیدرآباد شہر کو تلگو کی دونوں ریاستوں کے مشترکہ صدر مقام کی حیثیت سے مزید دس سال تک برقرار رکھنے کیلئے ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں مرکزی حکومت سے حیدرآباد شہر کو تلگو کی دونوں ریاستوں کے مشترکہ صدر مقام کی حیثیت سے مزید دس سال تک برقرار رکھنے کیلئے ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سرکاری ملازمین کی تنظیم کو جاری کردہ نوٹس پر حکم التواء
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

حیدرآباد کا آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مشترکہ دارالحکومت کا موقف اس سال 2 جون کو ختم ہو رہا ہے۔

آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے ا براہیم پٹنم میں قائم”پرجا بہلا سیوا سنگم“ کے سکریٹری پوڈیلی انیل کمار نے مرکزی حکومت کو حیدرآباد کو مزید دس سال کے لیے مشترکہ دارالحکومت بنانے کا حکم دینے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

انہوں نے 2 جون 2034 تک مشترکہ دارالحکومت کے طور پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔