تلنگانہ

ریونت ریڈی کی 26 جنوری سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا

جی مدھوسدن ریڈی نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کے سلسلہ میں ضلع، منڈل اور بلاک سطح پر جائزہ اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 سے 29 دسمبر منڈل سطح کے جائزہ اجلاس ہوں گے۔

حیدرآباد: ڈی سی سی صدر جی مدھوسودھن ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی کی طرف سے شروع کی گئی بھارت جوڑو یاترا 26 جنوری 2023کو کشمیر میں ختم ہو جائے گی اور اس حد تک اے آئی سی سی کی کال کے تسلسل کے طور پر ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کا انعقاد عمل میں آیے گا۔ 

انہوں نے ہفتہ کو ضلع مرکز میں کانگریس پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کے سلسلہ میں ضلع، منڈل اور بلاک سطح پر جائزہ اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ 26 سے 29 دسمبر منڈل سطح کے جائزہ اجلاس ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے اختیار کی گئی جمہوریت مخالف پالیسیوں کو ہاتھ جوڑو پروگرام کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران گھر گھر جا کر لوگوں کو حالات سے واقف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں 26 جنوری سے پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی قیادت میں پد یاترا شروع ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ سفر کے روٹ میپ کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا پر  3 اور 4 جنوری کو حیدرآباد کے بوئن پلی میں واقع گاندھی آئیڈیالوجی سنٹر میں تربیتی کلاسس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں اے آئی سی سی قائدین شرکت کریں گے اور ہدایات دیں گے۔

 ضلعی دفتر میں جائزہ اجلاس میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام پر ضلعی پارٹی دفتر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کئی منڈل اور حلقہ کی سطح کے رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 ڈی سی سی کے صدر جی مدھوسودھن ریڈی، سابق صدر متیالا پرکاش، ٹی پی سی سی کے نائب صدر ایرا شیکھر، عبیداللہ کوتوال، جنرل سکریٹریز سنجیو مدیراج ونود کمار، پردیپ گوڑ اور دیگر نے خطاب کیا۔

 میٹنگ میں ضلع مہیلا کانگریس صدر وسنتا اور ضلع میڈیا سل کنوینر سی جے بیہنر موجود تھے۔ قائدین بیکری انیتا، سائی بابا، نعیم، ربانی، لکشمن یادو، سراج قادری، رامولو یادو اور دیگر نے شرکت کی۔

a3w
a3w