رمضان

روزہ میں میڈیکل ٹسٹ کے لئے خون نکالنا

روزہ ایسی چیزوں سے ٹوٹتا ہے جو جسم میں داخل ہو، ایسی چیزوں سے نہیں جو جسم سے باہر نکلے، اس لئے خون نکالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

سوال:- اگر روزہ کی حالت میں میڈیکل ٹسٹ کے لئے جسم سے خون نکالاجائے تو کیا اس کی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟ (سید حبیب اللہ ، شاہین نگر)

جواب:- روزہ ایسی چیزوں سے ٹوٹتا ہے جو جسم میں داخل ہو، ایسی چیزوں سے نہیں جو جسم سے باہر نکلے، اس لئے خون نکالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،

رسول اللہ ؐ نے روزہ کی حالت میں پچھنا لگوایا ہے ، یہ بھی گذشتہ زمانہ میں فاسد خون نکالنے کا ایک طریقہ تھا،

اسی لئے فقہاء نے پچھنا لگانے کی وجہ سے روزہ نہ ٹوٹنے کی صراحت کی ہے:

’’ إذا أکل الصائم ناسیاً…أو احتجم … لم یفطر‘‘ (درمختار مع الرد :۴؍۶۷۳)

a3w
a3w