سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

ہندوستان میں الیکشن مذاق بن کر رہ گیا، نابالغ لڑکے نے بی جے پی کو 8 بار ووٹ ڈالا (ویڈیووائرل)

مطابق لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلہ میں اتر پردیش میں پولنگ کے دوران حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے دھاندلی کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے پورے ہندوستان میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔

فرخ آباد: ہندوستان میں لوک سبھا کے الیکشن دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اتر پردیش میں ایک نابالغ لڑکے کی جانب سے بی جے پی کو 8 مرتبہ ووٹ ڈالنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ

ملک میں جاری لوک سبھا کے مرحلہ وار الیکشن میں حکمران جماعت بی جے پی اپنا اقتدار برقرار رکھنے کیلئے مسلمانوں کے خلاف کھلے عام شر انگیز بیانات اور ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور اب ایک نئی ویڈیو نے اس کے مذموم مقصد کا دنیا بھر میں بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلہ میں اتر پردیش میں پولنگ کے دوران حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے دھاندلی کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے پورے  ہندوستان میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔

یہ ویڈیو سماج وادی پارٹی کے صدر اور یو پی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس کو کانگریس نے بھی ری ٹویٹ کیا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک نا بالغ لڑکے کو حکمران جماعت بی جے پی کو ایک یا دو بار نہیں بلکہ 8 بار ووٹ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ بار بار پولنگ بوتھ پر آتا ہے اور ہر بار بی جے پی امیدوار مکیش راجپوت کو ووٹ دیتا ہے۔

ای وی ایم مشین پر لکھے گئے امیدواروں کے ناموں کو یہ واضح ہوتا  ہے کہ ویڈیو فرخ آباد کے علی گنج اسمبلی کے ایک گاؤں کے پولنگ اسٹیشن کی ہے اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ووٹ دینے والا لڑکا نا بالغ یعنی ووٹ دینے کا اہل نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفس نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ضلع الیکشن افسر کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے جب کہ اس معاملہ پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

a3w
a3w