تعلیم و روزگار

سب انسپکٹرس و کانسٹبلس کی بھرتی، اسناد کی جانچ

پولیس سب انسپکٹر اور کانسٹبل کی بھرتی کے لئے منعقدہ تحریری امتحان میں اہل قرار دیئے گئے امیدواروں کے اسناد کی جانچ 14 تا 26 جون منعقد کی جائے گی۔

حیدرآباد: پولیس سب انسپکٹر اور کانسٹبل کی بھرتی کے لئے منعقدہ تحریری امتحان میں اہل قرار دیئے گئے امیدواروں کے اسناد کی جانچ 14 تا 26 جون منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ایڈ سیٹ کے نتائج جاری
پولیس میں تقررات کیلئے 2 اپریل کو امتحان
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

اس مقصد کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے ریاست بھر میں 18 مراکز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ روزانہ اوسطاً 9 ہزار امیدواروں کے اسناد کی جانچ کی جائے گی۔ اس طرح جملہ 1,9,906 امیدواروں کے اسناد کی جانچ ہوگی۔

اس ماہ کی 11 تاریخ کو صبح 8 بجے سے 13 جون کی رات 8 بجے تک امیدواروں کو شخصی طور پر اطلاع دینے کے لئے مکتوب روانہ کئے جائیں گے۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ وی وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ امیدواروں کو مقررہ تاریخ کو صبح 9 بجے مرکز پر معہ اسناد رپورٹ کرنا ہوگا۔

اپنے ساتھ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ مکتوب بھی ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ ایسے امیدوار جن کو درخواستوں میں تبدیلی کروانے کی ضرورت نہیں ہے وہ راست طور پر اسناد کی جانچ کرواسکتے ہیں۔ اگر کوئی تبدیلی کے لئے پہلے ہی آن لائن عرضی داخل کیا ہو تو اس کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اس عرضی کی نقل بھی ساتھ رکھے۔امیدوارکی موجودگی میں ہی درخواست میں کی گئی تبدیلی کی اصلاح کی جائے گی۔

آج جاری کردہ اطلاع کے مطابق عادل آباد یونٹ میں 4918 امیدواروں کی اسناد کی جانچ آرمڈ ریزرو ہیڈ کواٹرس پر ہوگی۔ اسی طرح سائبر آباد میں 8509 امیدواروں کے اسناد کی جانچ سائبرآباد کمشنریٹ گراؤنڈس پر‘ حیدرآباد میں 7459 امیدواروں کے اسناد کی جانچ گوشہ محل اسٹیڈیم میں‘ کریم نگر میں 5814 امیدواروں کے اسناد کی جانچ پولیس ہیڈ کوارٹرس پر‘

کھمم میں 6425 امیدواروں کے اسناد کی جانچ سی اے آر ہیڈ کوارٹرس پر‘ کوتہ گوڑم میں 4 ہزار امیدواروں کے اسناد کی جانچ سی ای آر کلب پر‘ محبوب نگر میں 4896 امیدواروں کے اسناد کی جانچ ڈی اے آر ہیڈ کوارٹرس پر‘ ناگر کرنول میں 3865 امیدواروں کے اسناد کی جانچ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں‘ گدوال میں 4967 امیدواروں کے اسناد کی جانچ ڈسٹرکٹ پولیس آفس پر‘

نلگنڈہ میں 7480 امیدواروں کے اسناد کی جانچ پولیس ہیڈ کوارٹرس پر‘ نظام آباد میں 5313 امیدواروں کے اسناد کی جانچ پولیس پریڈ گراؤنڈس پر‘ رچہ کنڈہ میں 7737 امیدواروں کے اسناد کی جاچن سی اے آر ہیڈ کوارٹرس عنبر پیٹ میں‘ راما گنڈم میں 6341 امیدواروں کے اسناد کی جانچ دفتر پولیس کمشنر میں‘ سنگاریڈی میں 7065 امیدواروں کے اسناد کی جانچ اے آر ہیڈ کوارٹرس میں‘

سدی پیٹ میں 4409 امیدواروں کے اسناد کی جانچ دفتر پولیس کمشنر میں‘ سوریا پیٹ میں 5968 امیدواروں کے اسناد کی جانچ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں اور ورنگل میں 7706 امیدواروں کے اسناد کی جانچ دفتر پولیس کمشنر میں انجام دی جائیں گی۔