تعلیم و روزگار

سرکاری میڈیکل کالجوں میں پروفیسرس اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات‘اعلامیہ جاری

ڈائرکٹرآف میڈیکل ایجوکیشن (ڈی ایم ای) تلنگانہ نے جمعہ کے روزریاست کے مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں میں پروفیسرس‘اسوسی ایٹ پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی 24 جائیدادوں پر تقررات کیلئے اہل ڈاکٹروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

حیدرآباد: ڈائرکٹرآف میڈیکل ایجوکیشن (ڈی ایم ای) تلنگانہ نے جمعہ کے روزریاست کے مختلف سرکاری میڈیکل کالجوں میں پروفیسرس‘اسوسی ایٹ پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس کی 24 جائیدادوں پر تقررات کیلئے اہل ڈاکٹروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

یہ تقررات ایک سال کی مدت کیلئے کنٹراکٹ کی اساس پر کئے جائیں گے۔

ضروری دستاویزات کیساتھ درخواستیں 5اگست تک dmerecruitment.contract@g.mail.in پرروانہ کی جانی چاہئے۔

9 اگست کوکونسلنگ ہوگی۔ کونسلنگ سے ایک دن قبل لسٹ جاری کی جائے گی۔اناٹومی‘فزیولوجی‘ بائیوکیمسٹری‘ فارماکولوجی‘پتھالوجی‘مائیکروبیالوجی‘ فارنسک میڈیسن اورکمیونٹی میڈیسن کی جائیدادوں پر تقررات ہوں گے۔

پروفیسرس کوماہانہ ایک لاکھ 90 ہزار‘اسوسی ایٹ پروفیسرس کو ایک لاکھ 50ہزاراوراسسٹنٹ پروفیسر س کو ماہانہ ایک لاکھ 25 ہزار مشاہرہ دیاجائے گا۔

a3w
a3w