شمالی بھارت

سمبل پور میں کرفیو انٹرنیٹ مزید 2 دن معطل

اوڈیشہ کے سمبل پور ٹاؤن میں تازہ تشدد کے بیچ ضلع نظم ونسق نے غیرمعینہ مدتی کرفیو نافذ کردیا ہے۔

بھوبنیشور: اوڈیشہ کے سمبل پور ٹاؤن میں تازہ تشدد کے بیچ ضلع نظم ونسق نے غیرمعینہ مدتی کرفیو نافذ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مذہبی جلوس پر سنگباری، فرقہ وارانہ جھڑپ

انٹرنیٹ سروس بھی مزید 2 دن کے لئے معطل کردی گئی۔ 6 پولیس اسٹیشن علاقوں ٹاؤن پی ایس‘ دھانوپلی‘ کھیت راج پور‘ اینتھا پلی‘ بریپالی اور صدارہ میں تاحکم ثانی کرفیو نافذ کیا گیا۔

صبح 8 تا 10 بجے اور سہ پہر 3:30 تا 5:30 بجے لوگوں کو اشیائے ضروریہ خریدنے کی اجازت دی گئی۔

ڈائرکٹر جنرل پولیس سنیل بنسل نے بتایا کہ جمعہ کے ناخوشگوار واقعات کے بعد سمبل پور میں مزید فورس طلب کرلی گئی۔