سوشیل میڈیاشمالی بھارت
Video: سوسائٹی لفٹ میں تین لڑکیاں پھنس گئیں، واقعہ سی سی ٹی وی پر قید
غازی آباد کے کراسنگس ریپبلک ٹاون شپ میں ایک سوسائٹی کی لفٹ میں 3 لڑکیاں قریب 25 منٹ تک پھنس گئیں۔ یہ واقعہ لفٹ میں نصب شدہ سی سی ٹی وی پر قید ہوگیا۔

غازی آباد: غازی آباد کے کراسنگس ریپبلک ٹاون شپ میں ایک سوسائٹی کی لفٹ میں 3 لڑکیاں قریب 25 منٹ تک پھنس گئیں۔ یہ واقعہ لفٹ میں نصب شدہ سی سی ٹی وی پر قید ہوگیا۔
یہ واقعہ اس وقت روشنی میں آیا جب ارکان خاندان نے لڑکیوں کی تلاش شروع کی جنہیں بڑی مشکل سے بچایا گیا۔
یہ واقعہ 29 نومبر کو آئیسوٹیک نیسٹ سوسائٹی کی ایک عمارت میں پیش آیا۔ متاثرین کے خاندان نے سوسائٹی کے اے او اے پرغفلت اور لفٹ کی دیکھ بھال کے فقدان کا الزام لگایا۔
پولیس نے خاندان کی شکایت پر اپارٹمنٹ اونرس اسوسی ایشن (اے او اے) کے صدر و سکریٹری کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی۔
لڑکیوں کے رشتہ داروں نے 30 نومبر کو درج کرائی گئی شکایت میں کہاکہ لفٹ کی دیکھ بھال کے نام پر سالانہ لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں اس کے باوجود اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس کے لئے صدر وسکریٹری ذمہ دار ہیں۔