جرائم و حادثات

7 بچوں کے باپ نے اپنی گرل فرینڈ کا بے دردی سے گلاکاٹ کر قتل کردیا (ویڈیو وائرل)

مالک مکان نے بتایا کہ جب میں گھر میں داخل ہوا تو لڑکی کی خون میں لت پت لاش دیکھی جس کا گلا کٹا ہوا تھا، سونو مجھے بتایا کہ میں نے اس کا قتل کیا ہے اور اب میں پولیس کے پاس جا رہا ہوں۔

جئے پور: راجستھان میں 32 سالہ ملزم نے 22 سالہ گرل فرینڈ کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش میں زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
کرکٹر امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت سونو شرما کے نام سے ہوئی جس کے سات بچے ہیں اور اس کے پونم نامی لڑکی سے غیر ازدواجی تعلقات تھے۔ سونو شرما نے پہلے تیز دھار چاقو سے مقتولہ کا گلا کاٹا اور خودکشی کی غرض سے خود کو بھی زخمی کیا۔

ملزم نے چند دن قبل ہی پٹپارہ میں کرایہ گھر لیا تھا جہاں وہ پونم کے ساتھ رہ رہا تھا۔مالک مکان کے مطابق صبح 10 بجے گھر میں سونو کے ساتھ ایک لڑکی نظر آئی جسے ملزم نے اپنی منگیتر بتایا، دوپہر 2 بجے گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں تو ایک دکاندار نے مجھے اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں گھر میں داخل ہوا تو لڑکی کی خون میں لت پت لاش دیکھی جس کا گلا کٹا ہوا تھا، سونو مجھے بتایا کہ میں نے اس کا قتل کیا ہے اور اب میں پولیس کے پاس جا رہا ہوں۔

مالک مکان کے مطابق میں نے ملزم کو وہیں روک کر پولیس کو طلب کیا لیکن اس دوران سونو نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، ہم نے فوراً اسے اسپتال منتقل کیا ۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور وہ اس وقت زیرِ حراست ہے، ملزم شادی شدہ ہے اور اس کے سات بچے ہیں تاہم مقتولہ غیر شادی شدہ تھی۔

پولیس نے تیز دھار چاقو برآمد کر کے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی۔ اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں میں کس بات پر جھگڑا ہوا تھا۔

a3w
a3w