مشرق وسطیٰ

عازمین حج کیلئے خصوصی پروگراموں اور نمائش کا اہتمام

حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لیے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کے مسائل اور مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

جدہ: حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لیے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کے مسائل اور مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

بتایا جاتاہے کہ عازمین حج کے سفر اور فریضہ کو بہتر سے بہتربنانے کے لیے سعودی عرب نے عصری تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے ہیں۔

ویژن 2030 کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے کئی خصوصی پروگراموں اور نمائشوں کااہتمام کیاہے جو کہ مقدس مقامات اور دوسرے علاقوں سے متعلق ہے۔ اس طرح کی نمائشوں اور پروگراموں کامقصد عازمین حج کو معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی کرنابھی ہے۔

عرفات اور دوسرے مقدس مقامات پر واٹر اسٹوری اگزیبیشن کااہتمام کیا جارہاہے تاکہ پانی کی سربراہی سے متعلق امور سے حاجیوں کو واقف کروایا جاسکے کیونکہ ایام حج کے دوران پانی کی سربراہی بھی ایک مسئلہ ہوا کرتی ہے۔ الزما زیمہا کمپنی کی جانب سے اس سلسلہ میں اشتراک و تعاون کیا جارہاہے۔

ایام حج اور عمرہ کے دوران مقدس مقامات پر پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ عرفات کے علاوہ منی میں بھی نمائش کااہتمام کیاجارہاہے جو کہ کسوا سے متعلق ہے۔ یہاں پر کپڑا اور اس کی تیاری سے متعلق امور سے عوام کو واقف کروایا جائے گا۔

غلاف کعبہ کی کسوا کی تیاری کس طرح ہوتی ہے اور اس کے لیے کس قسم کا میٹرئیل استعمال کیاجاتاہے اس سے بھی عازمین کو واقف ہونے کا موقع ملے گا۔ اس کااہتمام جنرل پریسڈنسی کی جانب سے کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ مساجد‘ اسلامک آرٹس کے تعلق سے بھی عازمین کو واقف کروانے کا انتظام کیاجارہاہے۔

اس طرح ثقافت اسلامی امور ملک کی روایت سے عوام کو واقف کروانے کامقصد ان میں شعور بیدار کرناہے۔ مقدس مقامات پر نمائشوں اور پروگراموں کے اہتمام کامقصد عازمین کے لیے دلچسپی کاسامان فراہم کرناہے۔ عازمین سعودی کافی کے تعلق سے معلومات حاصل کریں گے جو کہ وہاں کی ایک مشہور پیداوار ہے۔

سعودی ٹور گائیڈس اسوسی ایشن کی جانب سے مساجد اور دوسرے مقدس مقامات سے عازمین کو واقف کروایا جارہاہے۔ تاکہ ملک کی تاریخ اور ثقافت سے یہاں آنے والے افراد واقف رہیں۔

کیداناڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ حج سے متعلق تجربات سے یہاں آنے والے افراد واقف ہوں اس مقصد کے لیے تصاویر کے ساتھ عازمین کو واقف کروانے کا انتظام کیاجارہاہے جس کو فوٹو اور میموری قرار دیاجارہاہے۔ یہاں آنے والے افراد کے لیے تحائف بھی پیش کئے جارہے ہیں۔