تعلیم و روزگار

نیٹ امتحان کا کل مفت گائڈنس کیمپ وآن لائن فارم کا ادخال

پروگرام کے آخر میں سوال وجواب کا سیشن ہوگا۔ جس میں طلبہ وطالبات کے تمام شکوک وشبہات کا تشفی جواب دیا جائے گا۔

حیدرآباد: ڈاکٹر غلام یزدانی خان ایجوکیشنل وٹکنیکل ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 12 مارچ اتوار 2:30 بجے دن روبرو مسجد الٰہی نیٹ امتحان کے آن لائن فارم کی خانہ پری اور رہبری ورہنمائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ اسکیمات کیلئے مفت رہنمائی
حیدرآباد: ECET کی مفت کوچنگ کلاسس کا افتتاح
عثمانیہ یونیورسٹی، ایم اے فارسی میں داخلے۔ خواہشمند طلباء وطالبات عجلت کریں
25 طلبہ کو نیٹ ایم ڈی اہلیتی امتحان کی کوچنگ پر 25 لاکھ روپے کے مصارف بے فیض
نیٹ پی جی امتحان شیڈول کے مطابق ہوگا

تلنگانہ وآندھراپردیش کے ماہر میڈیکل کونسلنگ اکسپرٹ محمد عبدالرب عارف کی نگرانی میں یہ مفت کیمپ منعقد ہورہا ہے۔

اس پروگرام کی صدارت کاشف علی خان کریں گے۔

پروگرام کے آخر میں سوال وجواب کا سیشن ہوگا۔ جس میں طلبہ وطالبات کے تمام شکوک وشبہات کا تشفی جواب دیا جائے گا۔ اس پروگرام سے بھرپور استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔