ایشیاءسوشیل میڈیا

پاکستان ہائی کمیشن کے فیس بک پیج پر بنگلہ دیشی پرچم کی تصویر مسخ

بنگلہ دیش کی لبریشن وار فائٹرس آرگنائزیشن نے ہائی کمیشن پاکستان (سفارت خانہ) ڈھاکہ کے فیس بک پیج پر بنگلہ دیش کے پرچم کی مسخ شدہ شکل پوسٹ ہونے پر احتجاج درج کرایا ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی لبریشن وار فائٹرس آرگنائزیشن نے ہائی کمیشن پاکستان (سفارت خانہ) ڈھاکہ کے فیس بک پیج پر بنگلہ دیش کے پرچم کی مسخ شدہ شکل پوسٹ ہونے پر احتجاج درج کرایا ہے۔

پاکستانی سفارت خانہ کے فیس بک پیج پر بنگلہ دیش کے اصل سرخ و سبز رنگ کے پرچم میں چاند کا اضافہ کیا گیا۔

جمعہ کے دن جاری صحافتی بیان میں تنظیم مکتی جودھا منچ نے قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ پرچم لاکھوں بنگلہ دیشیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔

اُس وقت کے مشرقی پاکستان میں نسل کشی کے لئے بین الاقوامی عدالت میں پاکستانی فوج کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

مکتی جودھا منچ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش کی آزادی کے دوران جو مظالم ڈھائے گئے اس کے لئے پاکستان معافی مانگے۔