تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ، پہلی مرتبہ تمام پمپ ہاؤسس میں بیک وقت 35 موٹریں چلائی گئیں

حال ہی میں ان کے ساتھ ایس آر ایس پی کے پمپ ہاؤس میں ایک ساتھ لنک 4 موٹریں چلائی گئی تھیں۔ یہ عمل، فصلوں کو وافر مقدار میں آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے اس ماہ کی 3 تاریخ کو شروع ہواتھا۔

حیدرآباد: کالیشورم لفٹ اریگیشن پراجکٹ نے ایک اور سنگ میل عبورکیا ہے۔ اس پراجکٹ کے آغاز کے بعد پہلی بار تمام پمپ ہاؤسس میں بیک وقت 35 موٹریں چلائی گئیں۔ پہلے صرف لنک 1 اور 2 کی موٹریں پانی کو لفٹ کروانے کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔

 حال ہی میں ان کے ساتھ ایس آر ایس پی کے پمپ ہاؤس میں ایک ساتھ لنک 4 موٹریں چلائی گئی تھیں۔ یہ عمل، فصلوں کو وافر مقدار میں آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے اس ماہ کی 3 تاریخ کو شروع ہواتھا۔ موٹروں کی تعداد بتدریج بڑھائی جا رہی ہے۔

گذشتہ روزلکشمی پمپ ہاؤس میں 7، سرسوتی اور پاروتی پمپ ہاؤس میں 5، اور نندی اور گائتری پمپ ہاؤس میں دو دو موٹریں چلائی گئیں۔ ایس آرایس پی پناراجو اسکیم کے رام پور، راجیشور راوپیتا اور موپکل پمپ ہاؤس کی 12 موٹریں چلا کر پانی سری رام ساگر منتقل کیاجارہا ہے۔