مزدور کے اکاؤنٹ میں اچانک 100 کروڑ روپئے آگئے، جانے پھر کیا ہوا؟
مزدور کے بینک اکاؤنٹ میں جمع 100 کروڑ روپئے اس کےلئے مسئلہ بن گئے۔ ایک ہی رات میں بینک اکاؤنٹ میں اتنی رقم آگئی کہ اس کی نیندیں اڑ گئیں۔ آئیے جانتے ہیں یہ سارا معاملہ کیا ہے۔
نئی دہلی: کیا آپ نے کبھی خواب دیکھا ہے کہ اچانک آپ کے پاس کہیں سے کروڑوں روپئے آجائیں اور آپ گھر بیٹھے کروڑ پتی یا ارب پتی بن جائیں۔ تو ذرا سوچئے کہ اگر آپ کا یہ خواب سچ ثابت ہوا تو کیا ہوگا؟۔ واضح ہے کہ پہلے تو آپ کیلئے اس پر یقین کرنا مشکل ہوگا۔
اس کے بعد اگر کسی طرح آپ کو یقین آجائے تو اچانک کروڑوں روپئے ملنے کے بعد آپ خوشی سے ساتویں آسمان پر پہنچ جائیں گے۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور کے ساتھ بھیایسا ہی ہوا۔ جس مزدور کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 17 روپئے ہوتے تھے وہ راتوں رات ارب پتی بن گیا۔
لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ مزدور کے بینک اکاؤنٹ میں جمع 100 کروڑ روپئے اس کےلئے مسئلہ بن گئے۔ ایک ہی رات میں بینک اکاؤنٹ میں اتنی رقم آگئی کہ اس کی نیندیں اڑ گئیں۔ آئیے جانتے ہیں یہ سارا معاملہ کیا ہے۔
درحقیقت میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں یومیہ مزدوری کرنے والے محمد نصیر اللہ منڈل راتوں رات امیر ہوگئے۔ جی ہاں، اچانک ان کے اکاؤنٹ ( بینک ڈپازٹ) میں 100 کروڑ روپئے جمع ہوگئے اور وہ ارب پتی بھی بن گئے لیکن انہیں اس بات کا علم تک نہیں تھا۔
سائبر سیل کے کچھ عہدیدار جب نوٹس لے کر اچانک ان کے گھر پہنچے تو وہ چونک گئے۔ حکام نے بتایاکہ ان کے اکاؤنٹ میں 2-1 نہیں بلکہ 100 کروڑ روپئے جمع ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد سائبر سیل کے عہدیداروں نے نصیر اللہ منڈل کو نوٹس بھیج کر 30 مئی کو ان کے اکاؤنٹ میں اچانک رقم آنے سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کیلئے بلایا ہے۔
یومیہ مزدوری کرکے اپنے خاندانکے 6 افراد کی کفالت کرنے والے نصیر اللہ کا کہنا ہے کہ جب پہلی بار پولیس نے فون کیا تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں نے ایسا کیا کیا ہے جس کیلئے مجھے پولیس کی طرف سے فون آرہا ہے۔
میں 100 کروڑ روپئے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی رقم کے بارے میں جان کر حیران رہ گیا۔ میری نیند ختم ہوگئی اس کے بعد بھی ، میں عجلت میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی برانچ میں گیا جہاں میرا ا کاؤنٹ تھا۔
جب میں نے بینک میں اس بارے میں دریافت کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ میرا بینک اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ہے۔
نصیر اللہ کا کہنا ہے کہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور ہوں۔ آخر میرے بینک اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی مجھے کچھ پتہ نہیں۔ اب نصیر اللہ کا پورا خاندان خوفزدہ ہے کہ کہیں پولیس والے انہیں لی جاکر مارپیٹ نہ کرے۔