تلنگانہ

15لاکھ روپئے کا جہیز نہ دینے پر دلہا منڈپ سے اٹھ کر چلاگیا، تلنگانہ میں واقعہ۔

حیدرآباد: شادی کے موقع پر15 لاکھ روپئے کا جہیز نہ دینے پر دلہا منڈپ سے اٹھ کر چلاگیا جس کے بعد دلہن والوں نے دلہے کے خلاف پولیس سے شکایت کی۔

حیدرآباد: شادی کے موقع پر15 لاکھ روپئے کا جہیز نہ دینے پر دلہا منڈپ سے اٹھ کر چلاگیا جس کے بعد دلہن والوں نے دلہے کے خلاف پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے مانورومنڈل میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق منڈل کی ایک لڑکی اور کونڈا پور منڈل کا ایک نوجوان ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اورشادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کے بزرگوں نے اس شادی سے انکار کردیا۔

لڑکی کے والدین نے لڑکی کی منگنی جاریہ سال جنوری میں ایک نوجوان سے کردی۔

اس منگنی پر برہم ہوکر اس کے عاشق نے فون کرتے ہوئے لڑکے کو بتایا کہ وہ اس لڑکی سے محبت کرتا ہے، اسی لئے وہ اس سے شادی نہ کرے جس پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا۔

جب اس نے شادی سے انکارکردیا تو کونڈا پور منڈل کی ایک مندر میں اس نوجوان کے ساتھ لڑکی کی شادی کے انتظامات کئے گئے تھے۔

دونوں خاندا ن وہاں پہنچ گئے تھے۔ شادی کچھ ہی دیر میں ہونے والی تھی تاہم لڑکے نے یہ شرط رکھی کہ وہ اپنی محبوبہ کے گلے میں اسی وقت منگل سوتر باندھے گا جب اس کو15 لاکھ کا جہیز دیاجائے گا۔

لڑکی کے گھر والوں نے 6 لاکھ روپئے کا جہیز دینے سے اتفاق کیا تاہم لڑکے نے 15لاکھ روپئے کا جہیز دینے کامطالبہ کیا اور منڈپ چھوڑ کر چلاگیا۔

اس نے فون بھی بند کردیا جس کے بعد دلہن کے گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔