اے پی کے ضلع باپٹلہ میں سڑک حادثہ۔تین ہلاک تین شدید زخمی

حیدرآباد: اے پی کے ضلع باپٹلہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور مزید تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع باپٹلہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور مزید تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے رائے پلی منڈل کے مضافاتی علاقہ روی اننت ورم میں اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار لار ی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ لاری نہر میں گرپڑی۔

اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو رائے پلی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ پالناڈو ضلع جانے کے دوران پیش آیا۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ حالت نیند میں گاڑی چلانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں کا تعلق پالناڈو ضلع سے ہے۔