قومی

سرکاری زمین پر بنی درگاہ کو ڈھادیا گیا

مقامی کسانوں نے کاشتکاری کیلئے اس اراضی کو اپنے قبضہ میں لیا تھا اور ایک چھوٹی درگاہ تعمیر کرکے اِس پر مستقل دعویٰ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

سنبھل(یوپی)(پی ٹی آئی) سرکاری زمین پر قبضہ کرتے ہوئے بنائی گئی ایک ”غیرقانونی“ درگاہ کو حکام نے ہفتہ کے دن یہاں ڈھادیا۔

عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ سنبھل ٹاؤن کے سرسی علاقہ میں واقع درگاہ شیرعلی بابا پیرؒ کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت میں سنبھل کے تحصیلدار تھیریندرپرتاپ سنگھ نے کہا کہ تالاب کی 200 بیگھا زمین پر قبضہ کرلیا گیا تھا۔

مقامی کسانوں نے کاشتکاری کیلئے اس اراضی کو اپنے قبضہ میں لیا تھا اور ایک چھوٹی درگاہ تعمیر کرکے اِس پر مستقل دعویٰ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

زرعی انکروچمنٹ بھی ہٹادیا گیا۔ سابق میں درگاہ کے متولی کے خلاف کیس درج ہوا تھا لیکن اس کی موت کے بعد کوئی بھی اعتراض جتانے کیلئے سامنے نہیں آیا تھا۔