جرائم و حادثات

چنڈی گڑھ میں 54 سال پرانی دو منزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

حادثے میں زندہ بچ جانے والے رمیش کمار نے بتایا کہ واقعے کے وقت عمارت میں کئی لوگ موجود تھے۔ شام تقریباً 4:20 بجے اچانک زلزلے جیسا جھٹکا محسوس ہوا اور پوری عمارت ڈیہہ گئی۔ اس کے بعد پولیس اور بچاؤ ٹیم نے جے سی بی کی مدد سے ملبہ ہٹا کر لوگوں کو باہر نکالا۔

چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ کے انڈسٹریل ایریا فیز-2 میں ہفتہ کی شام تقریباً 54 سال پرانی دو منزلہ عمارت گر گئی۔ اس حادثے میں ملبے کے نیچے دبنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ پانچ افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

راحت اور بچاؤ کا کام تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے تک چلا، جس میں فوج، این ڈی آر ایف اور چنڈی گڑھ انتظامیہ کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت میرٹھ (اتر پردیش) کے ترون جین (45) اور ترون کوشک (48) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں کلویر سنگھ، کلدیپ سنگھ، امیش، راہل اور اجیت کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اتوار کو اسٹیٹ آفس اور سی ایف ایس ایل کی ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے شہر کی خستہ حال اور غیر محفوظ عمارتوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والے رمیش کمار نے بتایا کہ واقعے کے وقت عمارت میں کئی لوگ موجود تھے۔ شام تقریباً 4:20 بجے اچانک زلزلے جیسا جھٹکا محسوس ہوا اور پوری عمارت ڈیہہ گئی۔ اس کے بعد پولیس اور بچاؤ ٹیم نے جے سی بی کی مدد سے ملبہ ہٹا کر لوگوں کو باہر نکالا۔

انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر ایم پی ایس چاولہ نے بتایا کہ پلاٹ نمبر 28/9 پر واقع اس پرانی عمارت میں اسکریپ کا کام چل رہا تھا۔ ابتدائی طور پر عمارت کی خستہ حالی کو حادثے کی وجہ خیال کیاجارہا ہے۔