آندھراپردیش

شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، 2 افراد ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوارافراد میں سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران آندھراپردیش کے ضلع ایلورو میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے مٹاگوڑم علاقہ میں اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتارلاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، کار سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوارافراد میں سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔

مہلوکین کی شناخت گپتالالو اور سنیتا کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرلیا۔