مہاراشٹرا

آپریشن سندور، کمپیوٹر پر محض ایک ویڈیو گیم تھا: نانا پٹولے (ویڈیو)

مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر نانا پٹولے نے جمعرات کے روز بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے آپریشن سندور کے بارے میں متنازعہ بیان دیا اور انہوں نے کہا کہ یہ کمپیوٹر پر محض ایک ویڈیو گیم تھا۔

ممبئی (آئی اے این ایس) مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر نانا پٹولے نے جمعرات کے روز بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے آپریشن سندور کے بارے میں متنازعہ بیان دیا اور انہوں نے کہا کہ یہ کمپیوٹر پر محض ایک ویڈیو گیم تھا۔

وزیر خارجہ کے بیان سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ ہم پاکستان میں کن مقامات کو نشانہ بنانے جارہے ہیں جس کے بعد ان لوگوں نے ان مقامات سے اپنے لوگوں کو ہٹادیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک گیم کی طرح تھا جو بچے کمپیوٹرس پر کھیلتے ہیں۔

پٹولے نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے پاکستان کو پیشگی اطلاع دے دی تھی کہ وہ کن مقامات پر حملہ کرنے والا ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر اور وزیر مال چندرشیکھر باون کلے نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر ناناپٹولے نے یہ جارحانہ بیان دیتے ہوئے کہ آپریشن سندور صرف ایک کمپیوٹر گیم تھا‘ ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ کانگریس کا ہاتھ پاکستان کے ساتھ ہے۔

اس آپریشن کی جو ہندوستان کے دشمنوں کے دلوں میں ڈر پیدا کرتا ہے‘ توہین کرنا نہ صرف ہمارے بہادر فوجیوں اور ان کی شجاعت کی توہین ہے بلکہ پوری ہندوستانی قوم کی توہین ہے۔ کیا یہ بے حس شخص ناناپٹولے اس بات کو سمجھتا ہے کہ اس کے بیان کی وجہ سے ہمارے شہیدوں کے خاندانوں کو کتنی تکلیف پہنچی ہوگی۔

باون کلے نے پٹولے کے تبصرہ پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کمپیوٹر گیم نہیں ہے بلکہ حوصلہ مند اور دلیرانہ کارروائی ہے جو پاکستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئی۔

یہ بہادری کی شاندار مثال ہے جو غداروں کے دلوں میں خوف پیدا کرتی ہے۔ کیا کانگریس یہ سمجھتی ہے کہ ہمارے ملک کے فوجیوں کی بہادری دہشت گردی کے خلاف کارروائی اور بھارت ماتا کی حفاظت کے لئے جدوجہد سب کچھ ایک گیم ہے۔