مہاراشٹرا

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: بی جے پی کو سبقت، امتیاز جلیل اور ذیشان صدیقی کی برتری

مہاراشٹر اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 145 نشستیں درکار ہیں۔

مہاراشٹر: اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی اتحاد ایک بار پھر اقتدار میں آنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بی جے پی اتحاد بڑی اکثریت کی طرف گامزن ہے، اور 288 رکنی اسمبلی کے نتائج شام تک متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
مجلس کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا لوک سبھا انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو 147 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جب کہ ایم وی اے اتحاد 84 نشستوں پر آگے چل رہا ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 145 نشستیں درکار ہیں۔

ابتدائی رجحانات میں کولابا سے بی جے پی کے راہول نرویکر، بارامتی سے اجیت پوار، اور ورلی سے شیو سینا (یو بی ٹی) کے آدتیہ ٹھاکرے آگے ہیں۔ مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے کوپری حلقے میں برتری رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ، واندری ایسٹ میں بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی (این سی پی)، اسلام پور میں این سی پی-ایس پی کے امیدوار جینت پاٹل، اور اورنگ آباد ایسٹ سے مجلس کے امیدوار امتیاز جلیل بھی آگے ہیں۔

امتیاز جلیل 8 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے سبقت بنائے ہوئے ہیں۔