سونیا کی سالگرہ کو تلنگانہ تلی اتسو کے طور پر منانے کا فیصلہ
چیف منسٹر نے کہا کہ سونیا گاندھی کو تقریب میں شرکت کے لیے مدعوکیا جایگا۔ ہم تلنگانہ تلی اتسو مجسمہ کوسکریٹریٹ میں نصب کریں گے۔ ہر سال 9 دسمبر کو ہم تلنگانہ تلی کی تقاریب منائیں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ سونیا گاندھی کی سالگرہ کو تلنگانہ تلی اتسو کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر کو تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی جائے گی۔ اس یوم کو سکریٹریٹ اور تمام سرکاری دفاتر میں بڑے پیمانہ پر منایا جایگا۔
چیف منسٹر نے کہا کہ سونیا گاندھی کو تقریب میں شرکت کے لیے مدعوکیا جایگا۔ ہم تلنگانہ تلی اتسو مجسمہ کوسکریٹریٹ میں نصب کریں گے۔ ہر سال 9 دسمبر کو ہم تلنگانہ تلی کی تقاریب منائیں گے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، بی آر ایس کے ترجمان کرشنک ماننے نے کہا ہاتھ کے نشان کے ساتھ سونیا گاندھی کی شکل جیسے مجسمہ کی رسمی طور پر 9 دسمبر کو نقاب کشائی کو کی جائے گی جو اتفاق سے سونیا گاندھی کی سالگرہ ہے۔
انہوں نے چیف منسٹر سے جاننا چاہا کہ تلنگانہ تلی مجسمہ کو تبدیل کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ سب عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کے حربہ ہیں۔