شمالی بھارت

23 اکتوبر کو وزیراعظم رام مندر کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیں گے

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ ہفتہ دورہ کرکے مذکورہ تقاریب کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے ایودھیا جانے والی سڑکوں کی مرمت اور درستگی کیلئے ہدایات دی تھیں۔

ایودھیا۔ 18 اکتوبر(آئی اے این ایس) وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا کا دورہ کریں گے اور دیپ اُتسو تقاریب میں شرکت کریں گے جو کہ 23 اکتوبر کو رام کی ”پائیدی“ گھاٹ پر منائی جائیں گی۔

دیپاولی کے پیش نظر یہ تقریب منائی جاتی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اتوار کو 5 بجے شام رام لیلا مندر میں درشن کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ رام مندر کی تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔ شام 6:30 بجے سوریا گھاٹ پر آرتی کی تقریب ہوگی جس کے بعد وہ دیپ اُتسو تقاریب میں حصہ لیں گے۔

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ ہفتہ دورہ کرکے مذکورہ تقاریب کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے ایودھیا جانے والی سڑکوں کی مرمت اور درستگی کیلئے ہدایات دی تھیں۔

منگل کو بھی انہوں نے ایودھیا کا دورہ کیاتھا۔ اس سال اترپردیش حکومت کی جانب سے 15 لاکھ دئیے جلانے کا ریکارڈ منصوبہ تیار کیا ہے۔ جبکہ گذشتہ سال 9 لاکھ دئیے‘ روشن کئے گئے تھے۔