جرائم و حادثات

حیدرآباد کے قریب سڑک حادثہ، باپ اور کمسن بیٹا ہلاک

اس تصادم کے نتیجہ میں بائک اور ٹپر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں بائک مکمل جل گئی جبکہ ٹپر کو جزوی نقصان پہونچا۔ مہلوکین کی شناخت40سالہ کمار اور ان کے8سالہ فرزند پردیپ کی حیثیت سے کی گئی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے قریب جمعہ کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص اور ان کے 8سالہ کمسن فرزند ہلاک ہوگئے۔شہر کے مضافاتی علاقہ حیات نگر کے موضع کتلور کے قریب ایک بائک جس پر باپ اور بیٹا سوار تھے، ایک ٹپر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

اس تصادم کے نتیجہ میں بائک اور ٹپر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں بائک مکمل جل گئی جبکہ ٹپر کو جزوی نقصان پہونچا۔ مہلوکین کی شناخت40سالہ کمار اور ان کے8سالہ فرزند پردیپ کی حیثیت سے کی گئی۔

یہ، عبداللہ پور مٹ منڈل کے موضع قطب اللہ پور کے رہنے والے تھے۔ اس حادثہ میں پردیپ جل گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ ٹپر ڈرائیور، مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔