تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے 23 مواضعات آئین کے پانچویں شیڈول کے تحت آتے ہیں: ہائی کورٹ

تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے قبائلیوں کی طویل جدوجہد رنگ لائی کیونکہ ریاستی ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ضلع کے منگاپیٹ منڈل کے 23 مواضعات آئین کے پانچویں شیڈول کے تحت آتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے قبائلیوں کی طویل جدوجہد رنگ لائی کیونکہ ریاستی ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ضلع کے منگاپیٹ منڈل کے 23 مواضعات آئین کے پانچویں شیڈول کے تحت آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
چھتیس گڑھ کے 70 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا آخری مرحلہ
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اجول بھویان کی زیرقیادت بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

بعض غیر قبائلی رہنماؤں نے دعوی کیا تھا کہ متحدہ ورنگل ضلع کے 23 گاؤں آئین کے شیڈول 5 میں شامل نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عام دیہات ہیں جبکہ دوسری طرف قبائلیوں کا دعوی ہے کہ وہ کئی برسوں سے یہاں مقیم ہیں۔

قبائلیوں نے کہا کہ باہر کے بعض افراد ان کی رہائش پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔

قبائلیوں نے ان 23 مواضعات کو آئین کے شیڈول 5 کے تحت رکھنے کی خواہش کی۔

چیف جسٹس کی زیرقیادت بنچ نے اس درخواست کی سماعت کی۔ ایڈوکیٹ سی پربھاکر نے قبائلیوں کی طرف سے دلائل پیش کئے۔

ان دلائل کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ مذکورہ 23 گاؤں آئین کے شیڈول 23 کے تحت آتے ہیں۔

بنچ نے واضح کیا کہ واحد جج کی جانب سے اس خصوص میں دیئے گئے پچھلے فیصلے میں مداخلت ممکن نہیں۔قبائلیوں نے اس فیصلہ کااستقبال کیا۔