جرائم و حادثات
بیٹی کی عصمت ریزی کرنے والے درندہ صفت باپ کو 25 سال کی قید
کورٹ ڈیوٹی آفیسر سید نعیم نے اس کیس کی پیروی کی۔ نامپلی کی اسپیشل سیشن جج شرمتی ٹی انیتا نے ملزم کو 25 سال کی قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا۔
حیدرآباد: عدالت نے باپ کو بیٹی کی عصمت ریزی کے جرم میں 25 سال کی قید اور 5 ہزار جرمانہ عائد کیا۔ پولیس پریس نوٹ کے بموجب چندرائن گٹہ کی 11 سالہ لڑکی کو اس کے باپ نے 12 دسمبر 2022 میں تنہاپاکر اس کی عصمت ریزی کی تھی۔
اس واقعہ کی شکایت چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی، اس وقت کے انسپکٹر کے این پرشاد ورما نے ملزم باپ 35 سالہ شیخ رضوان کے خلاف مختلف دفعات اورپاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔ تحقیقات کے بعد چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔
کورٹ ڈیوٹی آفیسر سید نعیم نے اس کیس کی پیروی کی۔ نامپلی کی اسپیشل سیشن جج شرمتی ٹی انیتا نے ملزم کو 25 سال کی قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا۔