حیدرآباد

گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز

 انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ڈگری کے طلبہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں اپنی آگاہی میں اضافہ کریں گے بلکہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے رہنما (مینٹور) کا کردار بھی ادا کریں گے۔

حیدرآباد: حکومتِ تلنگانہ کے عزم اور کمشنریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن کی نگرانی میں منعقد ہونے والے انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تربیتی پروگرام کا شاندار آغاز گورنمنٹ ڈگری کالج، فلک نما میں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل
جی بی ایچ ایس مغلپورہ نمبر 2 میں درسی کتب اور کاپیوں کی تقسیم، طلبہ کو محنت، وقت کی پابندی اور تعلیمی جستجو کی تلقین

اس پروگرام میں نواب شاہ عالم انجینئرنگ کالج، حیدرآباد کے جناب عبدالرؤف نے بطور ماسٹر ٹرینر (ریسورس پرسن) شرکت کرتے ہوئے طلبہ کو تربیت فراہم کی۔ پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر پروین کمار نے کی۔

اس موقع پر پروفیسر پروین کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence – AI) اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ڈگری کے طلبہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں اپنی آگاہی میں اضافہ کریں گے بلکہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے رہنما (مینٹور) کا کردار بھی ادا کریں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام دیہی علاقوں اور سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو ڈیجیٹل میدان میں بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جناب عبدالرؤف نے طلبہ کو مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل خواندگی، ڈیجیٹل آلات کے استعمال، ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز اور ٹیکنالوجی کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کے طریقوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری اسکولوں میں مؤثر انداز میں تدریسی خدمات انجام دیتے ہوئے اسکولی طلبہ میں تکنیکی مہارتوں کو فروغ دیں۔

اس پروگرام میں کالج کے نوڈل افسران، اساتذہ اور انٹرن طلبہ نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام کے دوران طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور مستقبل میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ تک تکنیکی معلومات پہنچانے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ پروگرام کے تحت ڈگری کے طلبہ قریبی سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک کے طلبہ کو مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل خواندگی اور ڈیجیٹل آلات کے استعمال کے بارے میں تعلیم فراہم کریں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ششی کلا (وائس پرنسپال)’پروفیسر پربھو’پروفیسر ڈیوڈ’ ڈاکٹر بابو راو’ڈاکٹر پرمیشوری’ڈاکٹر جہانگیر احساس(استاد’شعبہ اردو)کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔