ایلون مسک 114 سال تک ہر گھنٹے ایک ملین ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود دیوالیہ نہیں ہونگے
رپورٹس کے مطابق اگر 1 ٹریلین ڈالرز میں سے ایلون مسک ایک ملین ڈالرز ہر گھنٹے خرچ کریں تو یہ رقم ختم ہونے میں 114 سال سے بھی زیادہ وقت لگے گا۔
سان فرانسسکو: امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بزنس مین بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 12 جون 2026ء کو ان کی خلائی اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی اسپیس ایکس کے حصص مارکیٹ میں آنے کے بعد ان کی مجموعی دولت تقریباً 1.26 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ گئی۔
اسپیس ایکس کے حصص 150 ڈالرز فی شیئر پر ٹریڈ ہوئے جس کے بعد کمپنی کی مالیت تقریباً 1.77 ٹریلین ڈالرز ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق اگر 1 ٹریلین ڈالرز میں سے ایلون مسک ایک ملین ڈالرز ہر گھنٹے خرچ کریں تو یہ رقم ختم ہونے میں 114 سال سے بھی زیادہ وقت لگے گا۔
رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی دولت دنیا کے بیشتر ممالک کی معیشتوں سے بھی زیادہ ہو چکی ہے جبکہ ان کی مجموعی دولت کئی معروف ارب پتی شخصیات کی مشترکہ دولت سے بھی بڑھ گئی ہے۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی یہ دولت زیادہ تر کمپنیوں کے حصص کی مالیت پر مشتمل ہے اور اس کا انحصار مارکیٹ ویلیو پر ہے۔