مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملہ میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے اور پوتے پوتیاں بھی شہید

اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ’میرے بیٹوں کا خون ہمارے لوگوں کے خون سے زیادہ عزیز نہیں۔‘ ’دشمن کو مغالطہ ہے کہ لیڈران کے خاندان کو ٹارگٹ کرکے وہ انہیں اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر سکتا ہے تاہم ایسا نہیں ہوگا۔‘

غزہ: خبر رساں ادارہ رائٹرز کے مطابق حماس سے وابستہ میڈیا اور اسماعیل ہانیہ کے افراد خاندان کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں ہانیہ کے تین بیٹوں کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط

اسماعیل ہانیہ نے الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں اپنے بیٹوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انتقام اور قتل کے جذبے کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کے الشاتی کیمپ میں ایک کار پر بمباری کے نتیجے میں ہانیہ کے تین بیٹے حزم، عامر اور محمد شہید ہوگئے۔ حماس کے میڈیا نے بتایا کہ حملے میں ہانیہ کے دو پوتے پوتیاں بھی شہید ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ’ہمارے مطالبات واضح اور مخصوص ہیں اور ہم ان پر کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ اگر دشمن یہ سوچتا ہے کہ مذاکرات کے عروج پر اور تحریک کے جواب بھیجنے سے پہلے میرے بیٹوں کو نشانہ بنانا حماس کو اپنا موقف تبدیل کرنے پر مجبور کرے گا تو وہ مغالطے میں ہیں۔‘

اسماعیل ہانیہ خلیجی ریاست قطر میں مقیم ہیں۔ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ’میرے بیٹوں کا خون ہمارے لوگوں کے خون سے زیادہ عزیز نہیں۔‘ ’دشمن کو مغالطہ ہے کہ لیڈران کے خاندان کو ٹارگٹ کرکے وہ انہیں اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر سکتا ہے تاہم ایسا نہیں ہوگا۔‘

https://twitter.com/misra_amaresh/status/1778321262575808739

اسماعیل ہانیہ کے سب سے بڑے بیٹے نے ایک فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے تین بھائی مارے گئے ہیں۔ عبدالسلام ہنیہ نے لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں میرے بھائیوں، حزم، عامر اور محمد اور ان کے بچوں کی شہادت سے نوازا۔‘