انٹرٹینمنٹ

راموجی فلم سٹی میں دسہرہ سے دیوالی تک 39 روزہ تہوار کا انعقاد

تہوار کے دوران میوزیکل گلو گارڈن، کارنیوال پریڈ، جاپانی رقص، راجستھانی اسٹریٹ میجک، ساہس ایڈونچر پارک میں ایکروبیٹکس اور فلم سٹی کے مختلف مقامات پر خصوصی روشنیوں کا اہتمام کیا جائے گا

حیدرآباد:   راموجی فلم سٹی میں دسہرہ اور دیوالی کی تقریبات کے تحت 8 اکتوبر سے 15 نومبر تک 39 روزہ تہوار کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں سنیما، تفریح، کارنیوال کی سرگرمیوں اور روشن و دلکش مقامات کو یکجا کیا جائے گا۔

ایک بیان میں منگل کو بتایا گیا کہ یہ تقریبات صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہیں گی اور اس دوران فلم سٹی کے مشہور تفریحی مقامات، جن میں موشن کیپچر، مایالوک اور معروف فلمی سیٹس شامل ہیں، لوگو کے لیے کھلے رہیں گے۔

تہوار کے دوران میوزیکل گلو گارڈن، کارنیوال پریڈ، جاپانی رقص، راجستھانی اسٹریٹ میجک، ساہس ایڈونچر پارک میں ایکروبیٹکس اور فلم سٹی کے مختلف مقامات پر خصوصی روشنیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

مووی میجک کی جانب سے لائیو کامیڈی سیکوئنس کے مظاہروں، کرداروں کے ساتھ ملاقات و بات چیت، سنیما سے متعلق خصوصی فوٹوگرافی کے مواقع، لوک اور لائیو تفریح، اسٹریٹ پرفارمنس، فلیش موب اور کارنیوال کی مختلف انٹرایکٹو سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

منتظمین کے مطابق خصوصی فوٹوگرافی کے لیے اے آئی فوٹو بوتھ، وینٹی وین اور ڈی جی آئی کی جانب سے بٹر فلائی فوٹو کا تجربہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

راموجی فلم سٹی کی ڈائریکٹر سوہانا چروکوری نے کہا کہ تہوار کی تقریبات اس طرح تیار کی گئی ہیں کہ خاندان اور دوست سنیما، تہوار، موسیقی، کھانے اور مشترکہ تجربات کے ذریعے ایک ساتھ وقت گزار سکیں۔

کارنیوال میں تمام عمر کے افراد کے لیے مختلف سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں بچوں اور نوعمر افراد کے لیے انٹرایکٹو تفریح اور فوٹوگرافی کے مواقع، خاندانوں کے لیے خصوصی تجربات اور ہندوستانی سنیما کی شان و شوکت کو اجاگر کرنے والی مختلف کششیں شامل ہیں۔