شمالی بھارت
گجرات کے راجکوٹ میں 4.3 شدت کا زلزلہ
گجرات کے ضلع راجکوٹ کو اتوار کی دوپہر 4.3 شدت کے زلزلہ نے دہلا دیا۔

راجکوٹ: گجرات کے ضلع راجکوٹ کو اتوار کی دوپہر 4.3 شدت کے زلزلہ نے دہلا دیا۔
قومی مرکز برائے زلزلیات (این سی ایس) نے یہ بات بتائی اور کہاکہ زلزلہ تقریباً 3:21 بجے 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں آئی۔
این سی ایس نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ جان و مال کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔